اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کے کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عوام کے شکر گزار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ شب گجرات میں سیاسی طور پر آگاہ و بیدار عوامی ہجوم میں پایا جانے والا زبردست جنون، اجتماع میں خواتین کی شرکت بھی نہایت غیرمعمولی اوربے مثال رہی۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران خان لکھتے ہیں کہ ہم اپنی نگاہوں کے سامنے ایک نرم انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نہایت دلچسپ لمحات ہمارے منتظرہیں۔
گزشتہ شب گجرات میں سیاسی طور پر آگاہ و بیدار عوامی ہجوم میں پایا جانےوالا زبردست جنون! اجتماع میں خواتین کی شرکت بھی نہایت غیرمعمولی اوربےمثال رہی۔ہم اپنی نگاہوں کے سامنے ایک نرم انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔نہایت دلچسپ لمحات ہمارےمنتظرہیں۔شکریہ گجرات! pic.twitter.com/bTTkpmvEpf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2022
یاد رہے کہ گجرات میں ہونے والے پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو 150 روپے لیٹر پر پیٹرول تھا اور ایک سو پنتالیس پر ایک لیٹر فضل ارحمن تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو بڑے خواب دیکھیں، میرے نوجوانوں آپ لوگوں نے بہت بڑے خواب دیکھنے ہیں۔ میرے مولا نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، اس ملک کی زمین زرخیز ہے، چاروں موسم ہیں، عقلمند نوجوان ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک کوئی حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتا، اس کی پرواز اوپر نہیں جاتی، غلام اوپر نہیں جا سکتے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان علامہ اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں۔









