بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی نوجوان نے سیلابی پانی کوپینے کے پانی میں تبدیل کرنے والی مشین تیارکرلی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستانی نوجوان حمزہ فرخ نے اپنے غیرمنافع بخش ادارے بوند شمس کے ذریعے ایک ایسی مشین تیارکی ہے جوشمسی توانائی کے ذریعے سورج کی روشنی کواستعمال کرکے کسی بھی قسم کی جمع شدہ کھڑے پانی کوپینے والی پانی میں تبدیل کردیتی ہےیہ مشین ایک دن میں 10ہزار لٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےاوراسے اس وقت پاکستان کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں استعمال کیاجارہاہے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حمزہ فرح کاکہناتھاکہ اس وقت ہم نے سندھ میں تین سولرواٹربوکس نصب کردئیے ہیںوہاں پردوہزار لوگ ان سے مستفید ہورہے ہیں،اس ہفتے تین یونٹس بلوچستان جارہے ہیںاس کے علاوہ ہمارے دویونٹس نوشہرہ میں ایکٹو ہیںہماری کوشش ہے کہ ہفتے دوہفتے کے اندر دس سے پندرہ باکسز پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب کیے جائیں ۔