بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

40لاکھ سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کوماہانہ 25ہزار روپے دے رہے ہیں،مفتاح

کراچی (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ آپ کےلئے عمران خان اہم ہوں گے ہمارے لیے ملک کا مفاد اہم ہے ،کیا آپ نے معاہدہ نہیں کیا کہ پٹرول ہر ماہ بڑھائیں گے،عمران خان تو ملک کا قرضہ کم کرنے آئے تھے کیا قرضہ کم کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے ایک روز پہلے اکسا رہے ہیں کہ اسے روکو،آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کرارہے تھے یا پاکستان کی؟۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے واضح کہا ہم ان کو اسکاٹ فری نہیں جانے دیں گے،40لاکھ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو 25ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک دن بھی پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، لوڈشیڈنگ ختم کی،60سے 70ارب خرچ ہوں گے مگر متاثرین کو امداد دیں گے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور آپ سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیاز کی آدھی سے زیادہ فصل تباہ ہوگئی ہے ،
افغانستان سے تو کیا پوری دنیا سے سبزی پر ڈیوٹی ختم کردی ہے ،جن کی بیگمات انگوٹھیاںلے لیتی ہیں، زیورات لے لیتی ہیں وہ ہمیں سبق سکھائیں گے۔