بئی (طاہر منیر طاہر) پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن یو اے ای کے صدرانجنیئر زبیر خان اور خدائی خدمتگار خلیل بونیری سیلاب زدگان کے لئے امدادی پیکج لے کر پاکستان پہنچ گئے۔
وہ کالام میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگائیں گے ،
امدادی پیکج لے کرجانے سے قبل انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان جا کر اپنے امدادی مقاصد اور طریقہ کر سے اگاہ کیا- اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ وہاں جا کر لوگوں کو امداد پہنچائیں جہاں لوگوں کو مدد کی شدید ضرورت ہے- انجنیئر زبیر خان نے بتایا کہ انہوں نے دوستوں سے مل کر ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم جمع کی ہے جسے وہ لے کر خود پاکستان جا رہے ہیں جبکہ اس سفر میں ان کے ساتھ خلیل بونیری بھی ہوں گے- طے شدہ پروگرام کے تحت وہ خیمے اور دوسری امدادی اشیاء وہیں سے خرید کر ضرورت مندوں کو خود دیں گے تا کہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے-
پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن دبئی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد سیلاب زدگان کو بھیج دی گئی








