اسلام آباد(ممتاز نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کنول شوزب نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بدتمیز اور بد لحاظ کنیز کو ہر روز عمران خان پر جھوٹی پراپیگینڈہ مہم چلانے کے لئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے،عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں،شہباز شریف اور مریم نواز اور انکا خاندان قومی مجرم ہیں،انکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔کنول شوزب نے کہا کہ بے انصافی اور سازش سے ملک پر مسلط ہونے والے عوام کی نظروں میں گر چکے،اب گمراہ کن مہم کے ذریعے بے وقوف نہیں بنا سکتے،قانون و انصاف کی دھجیاں اڑانے والی امپورٹڈ حکومت عوام سے کسی طور انصاف نہیں کر سکتی،نواز شریف کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے ملک سے بھاگ گیا،اسکے بیٹے بھی قانون سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اسکے بیٹے،مریم نواز اور اسحاق ڈار سب کرپشن کی سزاوں سے خوفزدہ ،بھاگتے پھرتے ہیں،عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،وہ اپنی عوام میں موجود ہیں،انھوں نے ہر سوال کا ہر کیس کا جواب دیا،ہمت ہے تو امپورٹڈ وزیر اطلاعات عوام میں جا کر پوچھیں کہ ملک میں کیا استحکام ہے،لگ پتا جائے گا۔صدر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا نام مشکل فیصلے رکھنے والوں کے اپنے حالات پتلے ہو چکے،عمران خان نے 4 سال میں پاکستان کو استحکام دیا،پاکستان کو اصل پہچان دی اور عزت سے جینا سکھایا،چوروں کا انجام قریب ہے،انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔









