لاہور(ممتازنیوز) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی پولیس کی انکوائری تقریبا اختتام پزیر ہو چکی ہے۔ کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ 25مئی انکوائری تقریباً مکمل ہوچکی ہے اب سفارشیں کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی مگر انصاف بھی پورا ہو گا۔
25 مئ پولیس کی انکوائری تقریبا اختتام پزیر ہو چکی ہے۔ کوئ شخص سفارشیں نہ کرواے کوئ فائدہ نہیں ہو گا۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی مگر انصاف بھی پورا ہو گا
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) September 3, 2022









