بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں باتوں سے گریز کریں، طارق چیمہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتوں سے گریز کریں وہ اس طرح کی گفتگو سے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں کسی مرد کو دوسروں کی مونچھوں پر اعتراض زیب نہیں دیتا۔ بہاولپور میں عمران کے جلسے میں شرکاء کی تعداد اور تقریر کے بارے میں ’’جنگ‘‘ سے ہفتے کی شام بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔عمران کو قبل ازیں آصف علی زرداری کی مونچھوں سے تکلیف محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اپنے جلسوں میں ذکر کرتے تھے اب ان کی مونچھیں انہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں۔ عام لوگ اسے نہیں سمجھ سکیں گے انہوں نے دعویٰ کیاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھی پاکستان کے دشمن ہیں وہ ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی گزند پہنچا چکے ہیں۔