لاہور (نیوز ڈیسک)ایکسائز حکام کی نااہلی یا ملی بھگت، لاکھوں پراپرٹی مالکان سے اربوں روپے کے ٹیکس کی وصولی نہ کی گئی, لاہور کے 9 ارب سمیت صوبہ بھرکے21 ارب کے سابقہ واجبات کے لئے زونزکے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا، لاہور کی 2زونز سے سوا ارب کے بقایا جات سامنے آگئے۔ لاہور کا 9 ارب سمیت پنجاب بھر کا اکیس ارب کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیوں نہیں کیا گیا۔ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان اورکئی کئی سالوں سے واجبات ادا نہ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ایکسائزہیڈ آفس نے ورکنگ شروع کرکے مخصوص زونز کے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کا واجبات کی وصولی کے لئے خفیہ سروے کیا جارہا ہے۔ایکسائزحکام کے مطابق اب تک چیکنگ کے مطابق لاہور کے 2 زون سے سوا ارب کے ڈیفالٹرزکی پراپرٹیاں سامنے آگئیں۔ ایکسائز کے ریکارڈ اور اربن یونٹ کے ڈیش بورڈ پرگزشتہ 8 سالوں سے21 ارب کے واجبات سامنے آئے ہیں۔سابقہ واجبات کی وصولی کے لئے سروے میں پراپرٹیوں کی تفصیلات چیک کی جارہی ہے۔رواں سال بھی پراپرٹی ٹیکس میں 21 ارب کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ لاکھوں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز سے ڈی جی ایکسائز کے حکم پر سابقہ واجبات کی وصولی کی جائےگی۔
ایکسائز کی نااہلی یا ملی بھگت، پراپرٹی مالکان سے اربوں روپے کے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام








