بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شادی کا پنڈال آگ کی لپیٹ میں آگیا

نئی دلی(انٹرنیشنل ڈیسک) خوشیوں سے گونجنے والا شادی کا پنڈال اچانک لگنے والی آگ سے چیخ وپکار میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے راجوری گارڈن میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ پنڈال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پنڈال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں آگ لگنے کا واقعہ رات دیر گئے پیش آیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر فائٹرز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور 25 گاڑیوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔