بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پوری قوم کی طرح اہلِ سندھ کو بےرحم چوروں سے بھی نجات دلوائیں گے،زرتاج گل

ڈیرہ غازی خان (ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اورسابق وفاقی وزیرزرتاج گل وزیرنےشازیہ مری کے بیان پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انتظامی و شخصی اعتبار سے تو نااہل اور کرپٹ ہیں ہی، سیاسی لحاظ سے بھی نہایت پسماندہ ہیں،شازیہ مری جیسے سیاسی ناخواندہ کرداروں کو یہ تعلیم بھی ہمیں ہی دینا ہوگی کہ جلسے پیسوں سے نہیں عوامی تائید سے کئے جاتے ہیں،یہ پیپلزپارٹی نہیں جس کے جلسے بھرنے کیلئے عوامی خزانے اور کرپشن کے پیسوں سے لوگ لائے جاتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق زرتاج گل وزیرکاکہناتھاکہ عمران خان قیمے والے نانوں اور دیہاڑی دیکر لوگوں کو سیاسی جلسوں میں لانے کے کلچر کا بھی صفایا کرچکے ہیں،یہ عمران خان ہیں جن کے دیے گئے شعور کی بدولت عوام سیاسی تحریک کی بدولت جلسوں میں آتے ہیں،تحریک انصاف کے مقامی ذمہ داران اپنے محدود سے وسائل سے جلسہ گاہ کے انتظامات کرتے ہیں،ہمارے کئے گئے محدود سے انتظامات بےمثال عوامی شمولیت سے عموماً ناکافی ہوجایا کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے فریضے کی انجام دہی میں عمران خان قوم کی قیادت کررہے ہیں،شازیہ مری کی جماعت کی سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سیلاب جیسی آفت میں گھرنے والے شہریوں کے تحفظ کا فرض عمران خان ادا کررہے ہیں،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی عمران خان کی آواز پر اربوں کے عطیات بھجوا رہے ہیں،پنجاب اور پختونخوا کی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے کام میں بھی کرپٹ زرداری کی سندھ حکومت سے کہیں آگے ہیں،سیلاب کے ساتھ ساتھ سندھ پر ڈاکو زرداری کی جماعت کی صورت میں بڑی سیاسی آفت مسلط ہے،کوروناء میں عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ مالی امداد دیکر اہلِ سندھ کو وباء سے بچایا، سیلاب متاثرین خصوصاً اہلِ سندھ کی مدد کو بھی عمران خان ہی پہنچ رہے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کے ذریعے عمران خان پوری قوم کیطرح اہلِ سندھ کو بےرحم چوروں سے بھی نجات دلوائیں گے