اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آبادپولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا معاملے پر اپنی وضاحت میں کہاہے کہ ہوٹل پر تعینات سکیورٹی کی کال پر پولیس وہاں پہنچی تھی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسلام آبادپولیس کے ترجمان نے کہاکہ سکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔ ادھرصحافی خرم اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چاروں نوجوان مونال ریسٹورنٹ سے نکل رہے تھے، سامنے سے عطا تارڑ آ گئے، چاروں انہیں دیکھ کر ہنسے جس پر عطا تارڑ غصہ کر گئے اور اعلی افسر سے چاروں کےخلاف کارروائی کےلئے کہا، نوجوانوں کو بغیر مقدمے کے بند کیا گیا، پولیس کے مطابق عطا تارڑ کا موقف ہے کہ نوجوانوں نے انہیں چور کہا۔
عطاء تارڑکوہراساں کرنے کامعاملہ،ہوٹل پر تعینات سکیورٹی کی کال پر پولیس وہاں پہنچی،ترجمان اسلام آبادپولیس








