بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کیا اب فارن فنڈڈ لیڈر جاری کرے گا؟سعدرفیق

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ آرمی چیف کی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کیا اب فارن فنڈڈ لیڈر جاری کرے گا؟۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کے حوالے سے لکھا چوروں سازشیوں کےبےحس گرو! ہر واردات جو کرتے ہویاکر نے میں ناکام ہوجاتےہو، دوسروں پرتھوپ دیتے ہو، آرمی چیف صرف آرمی چیف ہوتا ہے،اپنا پرایا نہیں ہوتا۔آرمی چیف کی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کیا اب فارن فنڈڈ لیڈر جاری کرے گا؟ اپنی ناکامی کا غصہ ادارےپر نہ نکالو۔