سکھر ( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج 5ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے دورہ سندھ کے اعلان کے بعد عمران خان سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے اورپی ٹی آئی ضلع سکھر کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی ریلیف کیمپ کا دورہ کرینگے اور متاثرین سیلاب و بارش متاثرین کیساتھ ملاقات کیساتھ ساتھ انکے ساتھ کھانا بھی کھائیں گے۔
عمران آج سے سندھ میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے








