بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افواج پاکستان کی تاریخی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں، سردار محمد یعقوب خان

راولاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر وزیر اعظم آزاد کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب افواج پاکستان نے ملکی سالمیت کی خاطر تاریخی قربانی دے کر ثابت کیا تھا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریخ نہیں کرئے گی، اس تاریخی دن افواج پاکستان نے بھارتی افواج کو ناکوں چنے چپوائے اور شکست سے دوچار کیا، افواج پاکستان کی تاریخی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں،افواج پاکستان کی قربانیوں کو تاریخ کے سنہری اوراک میں لکھا جائے گا، پاک افواج نے ملک پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا ہے، پاک افواج کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک افواج آج بھی ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے لیے عبرت کا نشان ہے،پاک فوج کے جوان آج بھی سرحدوں پردن رات اپنی آنکھیں جمائے ہوئے اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، پاکستان و کشمیری قوم افواج پاکستان کے اس جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں،لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید بڑھ رہا ہے، کشمیری اس وقت تاریخی قربانیاں دے رہے ہیں، ایک سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، نوجوانوں سمیت بچوں،خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے، کشمیریوں کی نظریں افواج پاکستان اور اقوام عالم پر مرکوز ہیں، اقوام عالم کشمیریوں بھارت میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق،حق خوداردیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے، کشمیریوں رہنماوں کو جیلوں میں قید کر دیاگیا ہے یاسین ملک پر بے بنیاد مقدمات قائم کرکے انہیں آزادی کا حق مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے، بھارت اوچھے ہیتکھنڈوں کے زریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کشمیری کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گئے، لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں،، اور کشمیر آج بھی اپنے اسلاف کی قربانیاں دہرانے کے لیے تیارہیں، کشمیری عوام پاک افواج کیساتھ مل کر بھارت کو کسی طور مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں کرنے دیں گئے،