بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے جلسے میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، حکومتی اتحاد کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومتی اتحادی میں شامل جماعتوں نے عمران خان کے بیانات پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے جلسے میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبےعمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑرہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے مشرکہ اعلامیہ میں کہا کہ پوری قوم سیلاب سے لڑ رہی ہے،نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبا عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑرہے ہیں، سنگین بہتان تراشی کا مقصدمعاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا اورعوام کو فوج سے لڑاناہے، الزامات کا مقصد فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے،سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، پاکستان کو کسی فرد واحد کے تکبر ، فسطائیت اور آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔