بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے فیصل آباد جلسے میں جو خطاب کیا تھا اسے غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے غیر محب وطن کا ذکر ہی نہیں کیا تھا ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔ پیر کو اپنے ٹوئٹس میں فواد چوہدر ی نے کہاکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے عمران خان نے غیر محب وطن کا ذکر ہی نہیں کیا تھا ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں، جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے۔عمران خان نے کہا نواز شریف اور زرداری سیکیورٹی رسک ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں اور تمام ترمفادات ملک سے باہر ہیں ان کا بیان فوج یا فوج کی قیادت کے خلاف ہر گز نہیں ہے۔