بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ امیر اعوان کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوارڈینیٹر حافظ امیر اعوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. عشائیہ کا اہتمام مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سنئیر نائب صدر محمودالحق ڈوگر کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں دیگر مسلم لیگی عہدیداروں اور ممبران بھی شریک تھے. عشائیے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ امیر اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی پسندیدہ جماعت مسلم لیگ ن ہے جو سمجھتے ہیں کہ جب بھی مسلم لیگ ن برسراقتدار آئی اس نے میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا 2013 کے بعد جس تیزی سے ملک آگے بڑھا اس کی نظیر نہیں ملتی سمندر پار پاکستانی میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں. عشائیے کے میزبان شیخ سعید احمد اور محمود الحق ڈوگر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف واحد ایسے لیڈر ہیں جن کے خلاف سال ہا سال سے میڈیا ٹرائل جاری رہا اور بے بنیاد مقدمات اور ریفرنس دائر کیے گئے مگر آج نوازشریف سرخرو کھڑا ہے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور پاکستانی عوام جانتی ہے کہ ان کا حقیقی لیڈر نوازشریف ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کیے اور پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستانیوں کا واحد انتخاب مسلم لیگ ن ہوگی. عشائیے میں مسلم لیگی کے سرپرست عبدالمجید گجر، انفارمیشن سیکرٹری ظہیر مغل عدنان بٹ، حاجی ساجد،ضرار بلوچ اور دیگر بھی شامل تھے.