بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(ممتازنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے،قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی غلامی،سامراج کوسلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے۔ن لیگ جلسےکرےتوجائز،عمران جلسےکرے توناجائز۔آج دو مقدموں میں بری ہوگیا،5مقدمے جاری ہیں۔