بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے متعلق عمران خان کے آئین سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے ، رضا ربانی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے سویلینزکے احتساب کے حوالے سے کردار سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان ان کے 1973کے آئین سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے ،عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کے طور پر جاری کئے گئے تحریری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی قانون ،ضابطہ یا آئین آرمی چیف کے اس کردار کی اجازت نہیں دیتا ،عمران خان کا بیان اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ کس طرح اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگ بڑھانے کلئے اداروں کا استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ بدترین قدرتی آفت کے پیش نظر زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا،پاکستان تحریک انصاف شہری اور نیم جماعت ہونے کی حیثیت سے تباہی کی اس صورتحال سے آگاہ نہیں ہے جودیہی علاقوں میں سیلاب سے ہوئی۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی نہ ہوئیں تو اس کے نہ صرف وفاق پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے بلکہ عوام سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیں گے ۔