بیجنگ (شِنہوا) چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر کے پاکستان پویلین میں پاکستانی جیولری برانڈ وِنزا کے سربراہ عقیل احمد چودھری چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 کی چھ روزہ نمائش میں چینی اور غیر ملکی صارفین سے اپنے زیورات متعارف کراتے وقت روانی سے چینی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔ان کے چمکتے زیورات کے 100 سے زائد نمونے کئی گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرچکے ہیں۔ عالمی وبا کی شدت اور عالمی معیشت کو در پیش نازک صورتحال کے خاص لمحے میں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات ، منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ چکا ہے، اس نے چین کے اعتماد ، اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی مضبوطی کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے اور دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین کی تیزی سے ابھرتی تجارتی خدمات کی صنعت کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی دیا ہے۔










