چارسدہ(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے وفد نے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کی سربراہی میں چارسدہ سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وفد نے کیمپ میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،کنول شوزب اور انکے ہمراہ وفد نے کیمپ میں15لاکھ روپے کی خشک خوراک کے علاوہ کپڑے، ادویات، اور گھر کی ضروری اشیاہ تقسیم کیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تحریک انصاف کی پنجاب اور کے پی کی حکومتیں بہترین کام کر رہی ہیں،کنول شوزباس آفت سے پریشان افراد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،کنول شوزب تحریک انصاف شعبہ خواتین نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی ہے اور مزید امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے،کنول شوزب تحریک انصاف شعبہ خواتین عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہے،کنول شوزبہمارا وفد جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے بھی جائے گا،کنول شوزبسیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تحریک انصاف کی خواتین بڑھ چڑھ کر کام کرتی رہیں گی۔
کنول شوزب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، متاثرین میں15لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی








