بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا بیان شہبازگل کے بیان کی دوسری قسط،حب الوطنی ان کی اپنی مشکوک ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان کا بیان شہبازگل کے بیان کی دوسری قسط اور یہ پاک فوج کے اندرتصادم پیداکرنے کی کوشش ہے،فوجی کی حب الوطنی پر شک کرنااس سے بڑی زیادتی کوئی نہیں ہوسکتی،حب الوطنی عمران خان کی اپنی مشکوک ہے،یہ لوگ انڈین ایجنڈے کے آلہ کار بن رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ فوج کے حوالے سے پہلے شہباز گل نے بیان دیاوہ پہلی قسط تھی اور اب دوسری قسط عمران خان نے خود لانچ کی ہے، یہ پاک فوج کے اندرتصادم پیداکرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہاکہ پاک فوج کے سینئرترین افسر پینل آتا ہے جن میں سے وزیراعظم کسی ایک نام کو فائنل کرتا ہے،75سال سے یہ روایت چلی آرہی ہے،وزیراعظم شہبازشریف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مشاورت سے نیا آرمی چیف لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل اور جنرل باجوہ کی تعیناتی میں بھی میراکردار رہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری میں ابھی تین ماہ باقی ہیں،یہ ایشو اس وقت چھیڑادیاگیادراصل افواج کو کا نشانہ بنانے کاجو سلسلہ شروع ہواتھاعمران خان اسے عروج پر لے کر گئے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہاکہ چاہے افسریا فوجی ان کی حب الوطنی پر شک کرناملک اور ادارے کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے،پاک فوج کی دہشت گردی کے گیارہ ہزار شہادتیں ہوئیں ، آرمی چیف کے لئے جن جرنیلوں کے نام آنے ہیں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کرداراداکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سینئرجرنیلوں میں تفریق پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایسا تاثر دے رہے ہیں کوئی لوگ محب وطن اور کوئی نہیں حالانکہ اس وقت ان کی اپنی حب الوطنی مشکوک ہے، انہوں نے چند دن پہلے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی،ان کے لوگ جو بیان دے رہے ہیں اور خودانہوں نے جو بیان دیا اس پرعدلیہ اورآئی ایس پی آر بول اٹھے ہیں کیاسارے کے سارے ادارے غلط ہیں اور واحدعمران اور اس کے دو تین حواری ٹھیک ہیں۔وزیردفاع نے کہاکہ عمران نے یہ بیانیہ بنایا ہوا ہے معیشت کو تباہ کیا جائے اوردفاعی افواج پر سوالیہ نشان لگایاگیا جائے، یہ لوگ انڈین ایجنڈے کے آلہ کار بن رہے ہیں، بھارت ہم سے لڑنہیںسکتاان کو پتہ ہےاگر لڑی ہوئی تو پاکستان اپنا دفاع کرلے گا وہ جانتے ہیں معاشی لحاظ سے غیر محفوظ ہیں،اسی لئے عمران خان معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔