اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ نے 4 لڑکوں کی جانب سے ہلڑبازی اور فیملی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین روز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرہوں اور وزیراعظم کی ہدایت پرمتاثرین کی امدادکی جا رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ چندروزقبل ایک واقعہ اسلام آبادمیں پیش آیا تھا، ہلڑبازی اور نعرے لگانے والے نوجوانوں کےخلاف کارروائی خود رکوائی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ٹھنڈےکمروں میں بیٹھ کرقیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ مونال پرتعینات سکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی جہاں سکیورٹی نے شکایت کی چارلڑکوں نےہلڑبازی کی اورعطاتارڑکی فیملی کوہراساں کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکیاگیا۔
لڑکوں کی جانب سے فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ: عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا








