بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متنازع بیان پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ملک نجیب )آرمی چیف سے متعلق متنازع بیان پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے فوجی قیاد ت کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے جانے پر فوج کے اندر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بھی کیا گیا جب کہ حکومت نے بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف عمران خان کے بیان پر انہیں بھارت کا آلہ کار قراردے چکے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف عسکری قیادت کی تضحیک کرنے یا فوج میں تفریق ڈالنے سے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔