بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی الحال ملک میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفاتر نہیں کھل رہے، حکام

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) حکام نے بتایا ہے کہ فی الحال ملک میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفاتر نہیں کھل رہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں خواتین ممبران سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پھٹ پڑیں اورکہا کہ سائبر کرائمز کی روک تھام میں ہماری کارکردگی صفر ہے ، جب کسی کو اٹھانا ہو تو ایک اسٹیٹمنٹ پر اٹھا لیا جاتا ہےمگر ہم چار سال سے کہہ رہے ہیں کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے،سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سخت سزائیں ہونی چاہئیں ، سوشل میڈیا پر ہر ایک کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، حکومت کی تبدیلی کے بعد خواتین پارلیمنٹرین کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔