بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ خوراک کے پرمٹ نظرانداز‘ گندم کے ٹرک روک لئے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے محکمہ خوراک اور جنوبی پنجاب کی انتظامیہ نے اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کیلئے گندم لیکر آنیوالے چار ٹرکوں کو روک کر اُن کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ دو پرچے بہاولنگر میں اور دو پرچے حویلی لکھا پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کروائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں بہاولنگر‘ بہاولپور‘ ہارون آباد‘ راجن پور اور علاقے کے گندم فروخت کرنے والوں نے راولپنڈی ڈویژن‘ اسلام آباد کے فلور ملز مالکان کو گندم فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کے ایک سینئر فلور ملز مالک نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے گندم کے پرمٹ ہمارے ہر ٹرک والے کے پاس موجود تھے مگر پھر بھی اُن پرمٹوں کی پرواہ کئے بغیر کسی غیبی ہاتھ نے 35ٹن والے چار ٹریلر قبضے میں لیکر ایف آئی آر درج کرا دی ہیں۔