فیصل آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونیوالے جلسے میں اقبال اسٹیڈیم بری طرح متاثرہوا،تحریک انصاف نے کنٹینرز لانے کے لیے آہنی گیٹ تک کاٹ ڈالے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ گزشتہ روز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوا،پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے اسٹیج کےلیے لائے جانے والے کنٹینرز کوگرائونڈ میں لانے کےلیے اسٹیڈیم کے آہنی گیٹ تک کاٹ ڈالے ،مال بردارگاڑیوں کے گرائونڈ میں داخلے سے جگہ جگہ گڑھےپڑ گئے،گرائونڈ کی بربادی کی وجہ سے پی سی بی کوٹی ٹوئنٹی لیگ میچ لوکل گرائونڈ منتقل کرناپڑے،انتظامیہ کی جانب سے گرائونڈ کی بحالی کاکام جاری ہے۔
تحریک انصاف کاجلسہ ،فیصل آباد کااقبال اسٹیڈیم بری طرح متاثر








