بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی :6ستمبر، یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء جی ایچ کیو میں پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے تایا کہ انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وطن کے بہادر بیٹے کیپٹن کرنل شیرخان مٹی کی آبائی علاقے صوابی میں یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عمر بشیر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

علاوہ ازیں ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم دفاع کی تقریبات سادگی سے جاری ہیں مرکزی تقریب میجر اکرم شہید ہارک میں منعقد کی گئی۔

میجر جنرل جی او سی 23ڈی آی پی میجر جنرل ندیم اشرف میجر اکرم شہید کے بھاٸی خفیظ ملک نے میجر اکرم شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شہدا کے ایصال ثواب ملک پاکستان کی سلامتی کیلے دعا کی گی اس موقع پر میجر اکرم شہید کی فیملی ، ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد ڈپٹی کمشنر نعمان خفیظ دیگر ضعلی انتظامیہ کے آفسران موجود تھے۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی یادگار کو گارڈ اف انر پیش کیا تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔