بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر کی تمام قومی شاہراہوں پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،مولانااسعد محمود

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بڑا ایکشن ،غفلت برتنے والے موٹروے پولیس کے ایس پی اور ڈی ایس پی کو معطل کروادیا ،معطل ہونے والوں میں سیکٹر کمانڈر ایس پی عتیق الرحمان، بیٹ انچارج ڈی ایس پی قربان علی شامل ہیں،وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے جی ایم این ایچ اے شفاقت زبیر کو بھی معطل کرکے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کا حکم دے دیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مولانااسعد محمود کاکہناتھاکہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی غفلت کے باعث دو معصوم مسافر جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر کی تمام قومی شاہراہوں پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے،چند روز قبل ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر موٹرسائیکل سوار کے داخل ہونے سے ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا