ریاض (وقار نسیم وامق) پاک میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین الیاس رحیم کے سسر چوہدری گلداد انتقال کر گئے جس پر پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق، جنرل سیکرٹری رانا عظیم، جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء بشیر، انفارمیشن سیکرٹری عمیر علی، فنانس سیکرٹری عمران اعوان، ایگزیکٹو ممبران خالد نواز چیمہ، جاوید راہو، یحییٰ اشفاق، شاہ جہان شیرازی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے. جدہ سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اور فورم کے دیگر صحافیوں کی جانب سے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے سعودی عرب میں مقیم سیاسی سماجی ادبی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی چوہدری گلداد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔
پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم کے سسر چوہدری گل داد انتقال کرگئے








