ممبئی(شوبز ڈیسک) گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین اور آئی پی ایل کے بانی للیت مودی کے تعلقات کےحوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب للیت مودی نے اپنے اکاؤنٹ سے سشمیتا سین کی تصویر اور نام ہٹا دیا ہے جس سے اس جوڑی سے متعلق قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے اب راہیں جدا کر لی ہیں۔
یاد ہے کہ آئی پی ایل کے بانی اور بزنس ٹائیکون مودی نے سشمیتا کے ساتھ اپنے تعلق کی بات ایک پوسٹ کے ذریعے 14 جولائی کو بتائی تھی جبکہ انہیں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔

جس پر سشمیتا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ سشمیتا گولڈ ڈگر ہیں اور پیسوں کیلئے مودی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
تاہم سشمیتا نے ان الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گولڈ نہیں ڈائمنڈ پسند ہیں اور وہ اپنے لئے ڈائمنڈ بھی خود اپنے پیسوں سے خریدنا پسند کرتی ہیں۔
لیکن اب للیت مودی نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے سشمیتا کا ذکر ہی حذف کر دیا ہے اور تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔

جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سشمیتا اور للیت مودی کا بریک اپ ہوگیا ہے تاہم اب تک اس حوالے سے سشمیتا یا پھر للیت مودی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں سشمیتا سین کو ان کی بیٹیوں اور سابق بوائے فرینڈ روہمان کے ساتھ دیکھا گیا تھا جوکہ ایک ساتھ چھٹیاں منانے کیلئے گئے ہوئے تھے۔









