اسلام آباد(ممتاز نیوز)صدر عارف علوی سے ایوانِ صدر میں گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ کی ملاقات،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی مستقل تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی،
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، یونیورسٹی کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب نے ملک کے تمام حصوں کو متاثر کیا،
موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہوئی،گلگت بلتستان کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خصوصی طور پر متاثر ہوا،گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔









