بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیرس میں سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی کمیونٹی کا پہلا پبلک فنڈ ریزنگ پروگرام ،سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت

پیرس(ممتازنیوز) پاکستان میں سیلاب زدگان سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے پیرس میں پہلا پبلک فنڈریزنگ پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ لوکل ایڈمنسٹریشن ، سفارت خانہ پاکستان کے نمائندوں ، سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ خدمت اور جوش و جذبہ کچھ یوں تھا کہ پروگرام شروع ہونے سے قبل ہی لوگوں نے عطیات جمع کرنا شروع کرادئے۔ سرپرست اعلی بزنس فورم فرانس محمد ابراہیم ڈار نے دس ہزار یورو عطیہ دیا۔ چئیرمین بزنس فورم فرانس آرگنائزر و میزبان سردار ظہور اقبال نے اپنی فیملی اور دوستوں کی طرف سے سولہ ہزار یورو سے زائد عطیات جمع کرائے ، بزنس فورم کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے اپنی فیملی اور دوستوں کی طرف سے تقریباً تیرہ ہزار یورو سے زائد کے عطیات جمع کرائے ، آرگنائزرز صاحبزادہ عتیق ، یاسر خان ، چوہدری افضل سدوال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، راجہ علی اصغر ، یاسر قدیر ، ابرار کیانی ، صوفی نیاز ، یاسر مروان ،عبدالستار ، سہیل بھدر ، اصغر برہان ، آصفہ ہاشمی ، شاہدہ امجد نے بھی اپنی طرف سے اور دوستوں کی طرف سے دئے گئے ہزاروں یورو کے عطیات سیلاب فنڈ میں جمع کرائے۔ یہ اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا پروگرام تھا کہ جس میں عطیات کے وعدے نہیں کئے گئے ، بلکہ عملی طور پر موقع پر عطیات جمع کرائے گئے۔ تمام عطیات مسلم ہینڈز فرانس کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائے جائیں گے۔ اِس موقع پر آرگنائزز اور مسلم ہینڈز فرانس کے ڈاکٹر مبشر ملک نے تشریف لانے اور ڈونیٹ کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔فنڈ ریزنگ پروگرام میں بوبینی شہر کے مئیر اور ڈپٹی مئیر ، اور پاکستان ایمبسی سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میڈیم خذیفہ خانم، پریس قونصلر دانیال گیلانی اور ہیڈ قونصلر احسان کریم نے بھی شرکت کی- پاکستانی کمیونٹی فرانس نے تقریباً ایک لاکھ یورو کے عطیات دئے۔ اوورسیز کا پہلا فنڈ ریزنگ پروگرام جس میں وعدے نہیں ، بلکہ موقع پر عطیات جمع کرائے گئے۔