اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سندھ ہائوس کے سامنے ہاتھوں میں لوٹے لیکر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنا ن منحرف ارکین کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
مظاہرین نے موقف اختیارکیاہے کہ تحریک انصاف کے ارکین نے بغاوت کی ہے۔مظاہرین کے مطابق اس مشکل وقت میں منحرف ایم این ایز کو وزیراعظم عمران خان کاساتھ دیناچاہیے۔

یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نورعالم خان سمیت کئی ارکان اسمبلی نے سندھ ہائوس میں بیان دیتے ہوئے حکومت کے خلاف ووٹ دینے کااعلان کیاتھا۔








