اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 4 سالہ بچہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی جمع کی گئی ساری رقم امدادی کیمپ جمع کراتا ہے۔
جمع پونجی کے خرچ کے حوالے سے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہے کہ یہ رقم عمرے کیلئے جمع کر رہا تھا۔
پشاور کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو والد کے ہمراہ مہمان میں بنایا ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔
سعودی سفارتخانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر وقت اور ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنےپر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
#اسلام آباد #پاکستان میں #خادم_حرمین_شریفین کےسفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے آج چار سالہ بچے احمد مصطفی اور اس کے والد سے ملاقات کی۔جس نے عمرہ کی غرض سے اپنی جمع شدہ رقم پاکستان میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پیش کی تھی۔ pic.twitter.com/eP55IUZEoD
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) September 5, 2022









