بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اداروں پر دباؤ ڈالنے کی خطرناک پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جاویداقبال بٹ

 ریاض(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سعودی عرب میں پاکستان کیمونٹی اورہر مکتبہ فکر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ عمران خان فوج پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، اسی طرح وہ عدلیہ پر بھی دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ زیر التوا مقدمات میں انہیں ریلیف ملےا ن کی یہ پالیسی خطرناک ہے، پاکستان کے ریاستی ادارے عمران نیازی کی بلیک میلنگ میں کبھی نہیں آئیں گے ۔جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کیمونٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔