بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ان کے کیلنڈر خراب ہیں یا دماغ؟عظمیٰ بخاری کی یوم فضائیہ کا پیغام قبل از وقت جاری کرنے پر پرویزالٰہی پر تنقید،مونس الٰہی کو ’’سٹپنی ‘‘ کہہ دیا

لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نےایک روز پہلے ہی یوم فضائیہ کا پیغام جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاہے کہ ان کے کیلنڈر خراب ہیں یا دماغ؟۔اپنے ایک ٹویٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کوئی خدا کے واسطے عدالتی وزیر اعلیٰ کو بتائے یوم فضائیہ کل ہے،آج بری فوج کا دن ہے ۔انہوں نے مونس الٰہی کو ’’سٹپنی‘‘ کا لقب دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بھی شاید عمران خان کی محبت میں انہی کی ادویات اپنے والد کو بھی کھلانی شروع کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما عمران خان پر کوکین استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔