بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ہٹا دیا گیا،اسد اللہ کو اضافی چارج تفویض

لاہور(ممتاز نیوز)پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ پنجاب منظور حسین تبدیل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان کو ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج دے دیا گیا،تین اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل ۔ منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلمنشٹ پنجاب منظور حسین کا تبادلہ کر کے سیکرٹری آبپاشی تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب محمد شہریار سلطان سے سیکرٹری آبپاشی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔اسی طرح ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ، وہ باقاعدہ ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک یہ ذمہ داری انجام دیں گے ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ حسن ابدال فضائل مدثرکا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈمنسٹریشن ونگ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیداں شاہ محمد عارف قریشی کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کردیا گیا ۔ قرری کے منتظر گریڈ17کے افسر حیدر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیداں تعینات کردیا گیا ۔