اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کرینگے۔
اس دورے پر وزیراعظم کو سگو پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی۔
Prime Minister will be briefed regarding the measures for resumption of traffic on Sago bridge which is located on N-50 National Highway, connecting DI Khan with Kuchlak area of Balochistan @CMShehbaz @dcdikhan #FloodsInPakistan2022 @ndmapk pic.twitter.com/vHgbAoGKlH
— Directorate of Electronic Media and Publications (@demp_moib) September 7, 2022
خیال رہے کہ سگو پل ڈیرہ اسماعیل خان سے کچلاک جانے والی اہم قومی شاہراہ N-50 پر واقع ہے۔
وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں جہاں انھیں N-50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔









