اسلام آباد(ممتاز نیوز) آج ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا جائیگا، پارلیمنٹ ہاؤس میں مرکزی تقریب ہوگی ۔تقریب میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان ، سپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ن لیگی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے، ذرائع تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں جامع مسجد میں ہوگی،پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شخصیات کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔پاکستان کی پارلیمان نے آج 7 ستمبر کو قادیانیوں کو آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیا تھا۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں آئین میں ترمیم کی گئی تھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ریکارڈ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 ء کو آئین میں دوسری ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔
یوم ختم نبوت آج ،مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہائوس میں








