پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خیبر پختونخوا پولیس نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔سنٹرل پولیس یونٹ نے تمام سربراہان کو ہدایات جاری کر دیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔پابندی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے لگائی تاکہ اہلکار چوکس رہے اور اپنی جان گنوا نہ بیٹھیں۔
خیبر پختونخوا ،پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد








