اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کیلئے ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک دن میں عمران خان کے خلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے۔
ایک دن میں عمران خان کے خلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے۔حکومتی قرضے50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں۔بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے۔ساری سیاست اہل کونااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔آج ملک کےوزیراعظم کوعدالت میں آواز پڑےگی کہ ملزم حاضر ہو.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 7, 2022
‘حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں، بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ساری سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے، آج ملک کے وزیراعظم کوعدالت میں آواز پڑے گی کہ ملزم حاضر ہو۔
‘مہنگائی کا طوفان بےشرم حکمرانوں کیلئے درس عبرت بنے گا’
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یوٹیوب پر بندش، ٹی وی چینلز پر سینسر اور پابندی، صحافیوں کی جبری برطرفی اور جلاوطنی، بےگناہ ورکروں پر جھوٹے مقدمے، عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور اداروں سے لڑوانے کی سازش، کارخانوں کی بندش، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بےشرم حکمرانوں کے لیے درس عبرت بنے گا، یہ عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔
آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا ہے، فلور ملوں نے 15 کلو گرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کر دیا ہے۔
15 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1350 روپے کر دی گئی، فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2800 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے فی من ہو گئی ہے۔ گندم کی قیمت بڑھنے پر آٹا مہنگا کیا گیا جبکہ سرکاری گندم والا آٹا پرانی قیمت پر دے رہے ہیں۔









