چارسدہ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
خانمائی چارسدہ پولیس سٹیشن پر بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج pic.twitter.com/gBKa9kvQym
— Khalid khan (@Khalid_Peshawar) September 6, 2022
شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔









