اسلام آباد(ممتاز نیوز )ملک میں غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کامعاملہ ایک بار پھر لٹک گیا،ن لیگ کے سینئررہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ڈاکٹروں کی منظوری سے مشروط کردیا،بدھ کومیڈیاسے بات چیت میں جب شاہد خاقان عباسی سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بارے میں سوال کیاگیاتوانہوں نے ن لیگ کے بعض رہنمائوں کی طرف سے نواز شریف کی آئندہ کچھ ہفتوں میں واپسی کے دعووں کے برعکس کہاکہ نوا زشریف اسی وقت پاکستان واپس آئیں گے جب انہیں ڈاکٹر اجازت دیں گے۔
نواز شریف کی وطن واپسی ایک بار پھرڈاکٹر وں کی رضامندی سے مشروط








