لندن(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی رہنما عظمیٰ بخاری نےپاکستان واپسی سے قبل الوداعی ملاقات کی جس میں ملک خصوصاً پنجاب کی سیاسی صورتحال زیربحث آئی۔عظمیٰ بخاری نے نوازشریف سے اپنی ملاقات کی تصاویرٹویٹر پرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج قائد محترم سے الوداعی ملاقات ہوئی،پاکستان جانے سے پہلے بہت ساری شفقت اور رہنمائی لے کر انشااللہ کل واپسی ہوگی اور قائد سے ملاقات کے بعد دوبارہ تازہ دم ہو کر اس فتنہ گروپ کا مقابلہ کریں گے۔










