اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کی ۔حامد خان نے کہاکہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ عمران خان کےبیانیے پر پارٹی میں تشویش ہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بلواسطہ طور پر اچھا ہو رہا ہے کہ لوگوں میں فوج کے سیاست میں کردار کے حوالے سے آگاہی آ رہی ہے۔
عمران خان کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر نہیں کی،حامد خان کی وضاحت سامنے آگئی








