بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  سیلاب زدگان کی بحالی میں سند ھ حکومت کی ناکامی، معظم عباسی احتجاجاً اسمبلی رکنیت سے مستعفی

کراچی(ممتازنیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں سندھ حکومت کی ناکامی پراحتجاجاً استعفیٰ دے دیا ۔
اس حوالے سے جی ڈی اے رہنما و رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں بحالی کے کاموں میں ناکام ہوئی، سندھ میں متاثرین کی بحالی میں تمام محکمے مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔
استعفیٰ کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل طورپربے بس ہوں، اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
یاد رہے کہ معظم علی عباسی پی ایس 11لاڑکانہ ٹو سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔