اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پروٹیکٹر آف امیگرنٹس کلیئرنس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں جن کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی سے یہ اہم کام مکمل ہوا، کیبنٹ کمیٹی فار لیجسلیٹو بزنس نے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای۔ پروٹیکٹر کا ترمیمی رولز کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد ای پروٹیکٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ ترمیم شدہ قوانین کے تحت پروٹیکٹر کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا، ای پروٹیکٹر کا مقصد پورے عمل کو صاف، شفاف اور آسان بنانا ہے، سلمان صافی کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو دن رات ڈیجٹلائزیشن پر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہنرمند افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہے، افرادی قوت کی برآمد میں تمام مشکلات دور کی جا رہی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر قسم کی آسانی پیدا کریں گے،
پروٹیکٹر آف امیگرنٹس کلیئرنس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ







