ملتان (مقبول حسین)سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دیا جو آ ج تک الیکشن میں ووٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے یہ شہید بھٹو کی ہی کاوش تھی کہ جنہوں نے قادیانیت کو غیر مسلم قرار دیا میں ان اکابرین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جو قادیانیت کو غیر مسلم قرار دلوانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔سید علی موسیٰ گیلانی پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے این اے 157 کے متفقہ امیدوار ہیں اور حقیقی عوامی نمائندے ہیں جو کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں گے پہلے بھی جب ہمیں موقع ملا ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ،بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157کی یوسی ملتانی والہ میں ملک حاجی فیاض بوسن،ملک کاشیر بوسن کی طرف سے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔
اس موقع پر ملک فیاض بوسن نے اعلان کیا کہ جب تک ان کی زندگی ہے وہ گیلانی خاندان کے ساتھ ساتھ رہیں گے جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ورکرز کنونشن میں مہر نصر خان مہار، مہر اشتیاق، چوہدری جاوید اقبال آرائیں، مہر چوہدری احمد گجر سمیت معززین علاقہ اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورسید علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے اس جماعت کے بیانیہ کی حمایت کرنی ہے جو جمہوری،سلامتی،دفاع کے دشمن ہیں جو ملک وقوم کو کسی صورت خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے جو الیکشن میں حصہ لیکر پھر استعفے دے کر اسمبلیوں سے باہر دھرنے اور جلسوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں یا اس نظریے کی جس نے ملک کو 73 کا آ ئین دیا،ایٹمی صلاحیت دی،ووٹ کا حق دیا ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے دفاع کو مضبوط کیا یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی نے کیا کیا یہ پوری قوم جانتی ہے کہ آ ئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن فیصلے کئے۔ انشاء اللہ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ جلد معاشی استحکام کے لیے خوشخبری دے گی۔
پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ جلد معاشی استحکام کے لیے خوشخبری دے گی،یوسف گیلانی







