بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران نے پاکستانی سیاست کے 4 ناقابل شکست عناصرکو بیک وقت للکار رکھا ہے،اعتزازاحسن

 اسلام آباد(ممتازنیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما وماہر قانون اعتزازاحسن نے کہاہے کہ گزشتہ 50سال میں عمران خان واحدسیاستدان ہیں جنہوں نے پاکستانی سیاست کے 4 ناقابل شکست عناصر امریکہ، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، شریف خاندان کو بیک وقت للکار رکھا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز نے کہاکہ امریکہ ہمارے فیصلوں پر حاوی رہتاہے،یہ سلسلہ پچاس سال سے بدستورچل رہا ہے،جب سے ہم سیٹو،سینٹو کا حصہ بنے تب سے امریکہ کی بہت مداخلت ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کو ہر کام کرلینے کا لائسنس حاصل ہے،ا ن کی دخترکو بھی اجازت ہے کہ چاہے سزایافتہ ہوں تقریریں کرتی رہیں،انہوں نے فوج اور عدلیہ کے خلاف بھی تقریریں کیں، عدم اعتماد کی تحریک اور حمزہ کے معاملے پر عدالتی فیصلوں پر جو کچھ انہوں نے کہاکہ ججوں کی ہمت ہے کہ سن گئے۔